منگیتر کے سامنے قسم اٹھائی کہ اسے کبھی نہیں چھوڑے گی، پھر منگنی بھی توڑ دی
1-جس وقت آپ نے اللہ کی قسم اٹھائی کہ آپ اپنے منگیتر کو تبھی چھوڑیں گی جب وہ آپ کو چھوڑے گا، پھر قبل ازیں کہ وہ آپ کو چھوڑے آپ نے ہی اسی کو چھوڑ دیا تو آپ نے اپنی قسم توڑ دی ہے، اور آپ کو قسم کا کفارہ دینا ہو گا۔ 2- منگنی پختہ عہد اور وعدہ نہیں ہوتا، نہ ہی انسان کے منگنی توڑنے پر کوئی گناہ ہوتا ہے چاہے یہ منگنی مرد توڑے یا عورت، البتہ اتنا ضرور ہے کہ بغیر کسی وجہ کے منگنی توڑنا مکروہ ہے، اس بارے میں مزید جاننے کے لیے تفصیلی جواب ملاحظہ فرمائیں۔
3,833