روزے كى حالت ميں رمضان كو دن كے وقت بے لباس ہو كر بيوى كے ساتھ سونے اور اعضاء تناسليہ كا ايك دوسرے كو لگنے كا حكم كيا ہے، ليكن دخول نہيں ہوا ؟
0 / 0
11,61930/09/2007
روزہ كى حالت ميں بيوى سے جماع كے بغير مباشرت
سوال: 95383
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اگر دخول نہ ہوا ہو، اور نہ ہى منى خارج ہوئى ہو تو آپ كا روزہ صحيح ہے، اور آپ پر كچھ نہيں.
اور عضو تناسل سے مذى كے خروج سے روزہ باطل نہيں ہوتا، علماء كرام كے اقوال ميں سے صحيح قول يہى ہے، جو كہ امام ابو حنيفہ، امام شافعى، رحمہااللہ كا مسلك ہے.
مزيد تفصيل كے ليے آپ سوال نمبر ( 37715 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.
روزہ دار كے ليے روزے كى حالت ميں بيوى سے بوس و كنار كرنا اور اسے اپنے ساتھ لگانا ( يعنى ايك دوسرے كى جلد كا ملنا ) جائز ہے، ليكن اس ميں شرط يہ ہے كہ اگر اسے اپنے اوپر كنٹرول ہو كہ وہ اس طرح جماع نہيں كر بيٹھےگا، اور نہ ہى منى خارج ہو گى.
مزيد تفصيل كے ليے آپ سوال نمبر ( 49614 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.
واللہ اعلم .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب
متعلقہ جوابات