کیا والد کےلیے بیٹے کوعطیہ کرنے کے بعد واپس لینا جائز ہے ؟
0 / 0
4,73715/04/2004
والدکا بیٹے کوعطیہ دینے کے بعد واپس لینے کا حکم
سوال: 9329
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
الحمدللہ
جب عطیہ واپس لینے میں کوئي مصلحت ہواوربیٹااسے واپس کرنے کی اسطاعت بھی رکھتا ہوتوایسا کرنا جائز ہے ، کیونکہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( کسی بھی مسلمان مرد کے لیے جائز نہيں کہ وہ عطیہ دینے کے بعد اسے واپس لے لیکن والد اپنے بیٹے کودیےگئے عطیہ کوواپس لے سکتا ہے ) ۔
اسے امام احمد اورابوداود ، امام ترمذی ، نسائي ، ابن ماجہ ، نے روایت کیا ہے اورامام ترمذی ابن حبان اورامام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے ۔ .
ماخذ:
دیکھیں کتاب : مجموع فتاوی ومقالات متنوعۃ لفضیلۃ الشيخ عبدالعزيز بن باز رحمہ اللہ تعالی ( 9 / 300 ) ۔