0 / 0
4,56405/10/2008

گھر كى چھت پر رہنے والے اور اذيت دينے والے كبوتر كو قتل كرنا

سوال: 90025

ميرے دوست كو شكايت ہے كہ كبوتر اس كى چھت پر گھونسلہ بنا كر رہتے ہيں، تو كيا ميرے دوست كے ليے كبوتر قتل كرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اگر تو كبوتر كسى كى ملكيت ہوں تو اس كے مالك كى اجازت كے بغير انہيں ذبح كرنا جائز نہيں، بلكہ ان كى اذيت سے چھٹكارا حاصل كرنے كے ليے انہيں وہاں سے اڑا ديا جائے، اور وہاں انہيں رہنے اور گھونسلہ بنانے كى جگہ مہيا نہ كى جائے، اور اگر كبوتر كسى كى ملكيت نہ ہوں تو پھر اس كو انہيں ذبح كر كے ان سے مستفيد ہونے كا حق حاصل ہے.

مستقل فتوى كميٹى سے درج ذيل سوال كيا گيا:

ہمارے گھر ميں بہت سارے كبوتر رہتے ہيں اور ان كے مالك كا علم نہيں، اور وہ بہت زيادہ تعداد ميں آتے ہيں جس كى بنا پر گھر گندا ہو جاتا اور ہميں تنگى كا سامنا كرنا پڑتا ہے، تو كيا ہمارے ليے ان كو شكار كرنا يا پھر انہيں پنجروں ميں ركھ كر پالنا جائز ہے ؟

كميٹى كا جواب تھا:

” آپ كو حق حاصل ہے كہ آپ كبوتروں كو وہاں سے اڑا كر اپنے گھر كى حفاظت كريں، اور انہيں وہاں رہنے كى جگہ نہ ديں، اور نہ ہى ان كے كھانے كے ليے وہاں كچھ رہنے ديں، ليكن انہيں ان كے مالك كى اجازت كے بغير شكار كرنا اور انہيں اپنى ملكيت بنانا جائز نہيں ” انتہى.

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 22 / 515 ).

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android