ميرے ہاں چھ برس قبل بچے كى پيدائش ہوئى تو ميں نے عقيقہ ميں ايك بكرا ذبح كيا تو كيا عقيقہ پورا كرنے كے ليے اب ميں دوسرا بكرا ذبح كر سكتا ہوں، يا كہ دوبارہ دو ہى ذبح كرنا ہونگے ؟
0 / 0
5,10904/06/2008
كچھ مدت قبل بچے كے عقيقہ ميں ايك بكرا ذبح كيا
سوال: 85392
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
عقيقہ سنت مؤكدہ ہے، اور ترك كرنے والے گناہ نہيں، كيونكہ سنن ابو داود ميں عمرو بن شعيب عن ابيہ عن جدہ سے مروى ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
” جس كا بچہ پيدا ہو اور وہ اس كى جانب سے جانور ذبح كرنا پسند كرے تو ذبح كرے، بچے كى جانب سے دو كفائت كرنے والے بكرے، اور بچى كى جانب سے ايك بكرا ”
سنن ابو داود حديث نمبر ( 2842 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے اسے صحيح ابو داود ميں حسن قرار ديا ہے.
اور جب آپ اس سنت پر عمل كرنا چاہتے ہيں تو پھر اب ايك اور بكرا ذبح كر ليں تا كہ چند برس قبل عقيقہ كى تكميل ہو سكے.
مزيد آپ سوال نمبر (38197 ) اور (20018 ) كے جوابات كا مطالعہ بھى كريں.
واللہ اعلم .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب
متعلقہ جوابات