0 / 0
5,14323/02/2014

بینک الجزیرہ کے بارے میں سوال

سوال: 81199

سعودی عرب کا بینک الجزیرہ سودی ہے یا اسلامی؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ڈاکٹر محمد بن سعود العصیمی حفظہ اللہ سے پوچھا گیا: بینک الجزیرہ میں ملازمت کا کیا حکم ہے؟ اور اگر مجھے بینک الجزیرہ سے ہٹ کر کسی اور جگہ ملازمت ملے تو کیا میں بینک الجزیرہ کی ملازمت چھوڑ دوں؟

تو انہوں نے جواب دیا:

“اصل تو یہی ہے کہ بینک الجزیرہ میں ملازمت جائز ہے، اس لئے کہ انہوں نے تمام لین دین کو اسلامی بنانے کی پوری کوشش کی ہے، لیکن نصیحت کے طور پر میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ اپنے لئے شرط لگا لیں کہ میں شریعت کونسل کے قوانین کے مطابق ہی کام کرونگا، چنانچہ اگر آپکو کونسل کے قوانین کے برخلاف کوئی کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو فوراً ملازمت نہ چھوڑیں ، بلکہ پہلے شریعت کونسل کو اس بارے میں آگاہ کریں، پھر ان سے تعلیمات لیں۔

ہم اور دیگر افراد بہت ہی شدت سے اس انتظار میں ہیں کہ کب بینک مکمل طور پر اسلامی بنے گا، اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کام کا اہتمام کرنے والے تمام افراد کو بھلائی کی توفیق دے۔ واللہ اعلم” انتہی

ماخوذ از:

 http://www.halal2.com/ftawaDetail.asp?id=335

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android