كيا اگر عيد الفطر جمعہ كے دن آ جائے تو كيا ميرے ليے نماز عيد ادا كرنے كے بعد نماز جمعہ ادا نہ كرنا يا اس كے برعكس نماز عيد ادا نہ كروں بلكہ جمعہ كى نماز ادا كرنا جائز ہے ؟
0 / 0
10,10407/08/2013
اگر عيد اور جمعہ اكٹھے ہو جائيں تو كيا جائيگا ؟
سوال: 7857
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اگر عيد جمعہ كے دن آ جائے تو نماز عيد ادا كرنے والے شخص كے ليے نماز جمعہ ميں حاضر ہونے كا وجوب ساقط ہو اس كے حق ميں حاضر ہونا سنت ہے، اگر جمعہ ميں حاضر نہ ہو تو اسے ظہر كى نماز ادا كرنا ہو گى، يہ امام كے ليے نہيں بلكہ مقتديوں كے ليے ہے، كيونكہ امام كے ليے حاضر ہونے والے مسلمانوں كے ليے نماز جمعہ پڑھانا واجب ہے، وہ اس روز بالكل نماز جمعہ كى ادائيگى نہيں چھوڑ سكتا.
ماخذ:
الشيخ صالح بن فوزان الفوزان