كيا انسان كے ليے اپنے جسم كے بال مونڈنے جائز ہيں، كيونكہ جب شديد گرمى يا پھر كوئى ورزش وغيرہ كر رہا ہو تو پسينہ سے شرابور ہو جاتا ہے، ميرى مراد يہ ہے كہ سينہ اور پشت اور ٹانگوں كے بال وغيرہ ؟
0 / 0
7,56216/01/2008
بال اتارنے كا حكم
سوال: 451
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
شريعت ميں بال تين قسم كے ہيں:
پہلى قسم:
وہ بال جنہيں باقى ركھنے كا حكم ہے، اور وہ مرد كى داڑھى كے بال ہيں.
دوسرى قسم:
وہ بال جنہيں اتارنے اور ختم كرنے كا حكم ہے، يہ بغلوں، اور زير ناف بال، اور مونچھوں كے ہونٹوں سے لمبے ہونے والے بال ہيں.
تيسرى قسم:
وہ بال جن كے متعلق شريعت ساكت ہے، مثلا ہاتھ، پاؤں اور سينہ اور پيٹھ كے بال، تو ان كا زائل كرنا جائز ہے.
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد