کیا میں اپنی چچی کی طلاق کے بعد اس کا محرم شمار ہونگا ، اصل میں وہ میرے نانا کی بیٹی ہے ؟ اللہ تعالی آّپ کوجزائے خیر سے نوازے ۔
0 / 0
8,37212/04/2005
خالہ اس کی چچی بھی ہے
سوال: 4332
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
ابنۃ جد ( عربی میں نانا اوردادا کو جد کہا جاتا ہے ) یا تو آپ کی خالہ ہوگي یا پھر پھوپھو ، اگر تووہ آپ کے داد کی بیٹی ہے تووہ آپ کی پھوپھو لگے گی ، اوراگر وہ آپ کے نانا کی بیٹی ہے تووہ آپ کی خالہ ۔
اورجب وہ آپ کی خالہ ( یعنی والدہ کی بہن ) یا پھر پھوپھو ہو توآپ ان دونوں کے محرم ہیں چاہے وہ آپ کی چچی ہو یا نہ ہو ( پھوپھو چچي نہیں ہوسکتی ) اورسوال سے تویہی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آپ کے نانا کی بیٹی یعنی آپ کی خالہ ہے ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد