كيا اسلام ميں جلد ميں گدوانا جائز ہے ؟
0 / 0
6,62204/03/2008
اسلام ميں جلد گدوانے كا حكم
سوال: 4130
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
الوشم: يعنى گدوانا يہ ہے كہ: جلد ميں سوئى وغيرہ كے ساتھ سوراخ كر كے سرمہ بھرا جائے، تا كہ اس كا رنگ نيلا يا سبز ہو جائے، اور علماء كرام كے اجماع كے مطابق حرام ہے.
ديكھيں: المغنى ( 1 / 94 ).
امام بخارى اور مسلم رحمہما اللہ نے عبد اللہ بن مسعود رضى اللہ تعالى عنہما سے روايت كيا ہے كہ:
” خوبصورتى كے ليے گودنے اور گدوانے، اور ابرو كے بال اكھيڑنے اور دانتوں كو رگڑنے واليوں پر اللہ تعالى كى لعنت ہے “
متفق عليہ.
ديكھيں: الؤلؤ و المرجان ( 2 / 175 ).
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد