اللہ تعالی مجھے معاف فرمائے ، میں نے سگرٹ نوشی ترک کردی ہے اورسات رجب سے شعبان کے آخر تک روزے رکھتا رہا ہوں ، اورپھررمضان اورشعبان میں فرق بھی نہيں کیا کیونکہ اس میں بہت سے مختلف فتوی پائے جاتے ہیں ، آپ اس کی وضاحت فرمائيں ؟
0 / 0
8,89606/08/2010
شعبان کورمضان سے ملانا
سوال: 38044
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اس اللہ سبحانہ وتعالی کا شکر اورتعریف ہے جس نے آپ کو یہ حرام کام ترک کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے ، ہم اللہ تعالی سے دعا گوہیں کہ وہ ہمیں اورآپ کو موت تک اپنے دین پر ثابت قدمی عطا فرمائے ، آمین ۔
آپ کا روزوں میں شعبان اوررمضان کوایک ساتھ ملانا جائز تھا ، اورآپ نے اس فعل سے سنت پر عمل کیا ہے ۔
آپ اس کی مزید تفصیل کے لیے سوال نمبر ( 13726 ) اور( 26850 ) کے جواب کا مطالعہ کریں ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب
متعلقہ جوابات