0 / 0
16,53313/رمضان/1425 , 27/اکتوبر/2004

دمہ کے لیے سپرے استعمال کرنے سےروزہ نہيں ٹوٹتا

سوال: 37650

کیا دمہ کے مریض کا بطور علاج منہ کے ذریعہ سپرے استعمال کرنا روزے کوفاسد کردیتا ہے ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں دمہ کی سپرے کا استعمال روزے کو فاسد نہیں کرتا ۔

دمہ کی سپرے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ وہ پریشر گیس ہوتی ہے جوپھیپھڑوں میں جاتی ہے اور وہ کھانا نہيں ، دمہ کا مریض ہروقت رمضان اورغیررمضان دونوں حالتوں میں اس کا محتاج رہتا ہے ۔

دیکھیں فتاوی الدعوۃ ابن باز عدد نمبر ( 979 ) ، اوراس کے علاوہ ویپ سائٹ پر کتابوں کی قسم میں رسالۃ ( روزوں کے ستر مسائل ) بھی دیکھیں ۔

شیخ ابن عثيمین رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :

یہ سپرے بخار بن جاتی ہے اورمعدہ میں نہیں جاتی ، اس لیے ہم یہ کہيں گے : آپ روزے کی حالت میں اسے استعمال کرسکتے ہيں اس میں کوئي حرج نہيں اس سے روزہ نہيں ٹوٹتا ۔ اھـ

دیکھیں فتاوی ارکان الاسلام صفحہ ( 475 ) ۔

مستقل فتوی کمیٹی ( اللجنۃ الدائمۃ ) کے علماء کرام کا کہنا ہے :

مریض جودمہ کی دوا سونگھ کراستمعال کی جاتی ہے وہ سانس کے ذریعہ پھیپھڑوں تک جاتی ہے نہ کہ معدہ میں ، لھذا یہ کھانا پینا نہیں اور نہ ہی اس کےحکم میں آتی ہے ۔۔۔ ظاہر یہ ہوتا ہے کہ اس دوا کےاستعمال سے روزہ نہيں ٹوٹتا ۔ دیکھیں فتاوی اسلامیۃ ( 1 / 130 )

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android