0 / 0
8,81016/12/2008

کٹی ہوئي چکی والادنبہ قربانی کے قابل نہيں ہے

سوال: 37039

کیاچھوٹی عمرمیں ہی کٹی ہوئي چکی والا دنبہ قربانی اورعقیقہ کے قابل ہے ، اس کی چکی عمدا کاٹی گئي تھی تا کہ اس کا پورا جسم موٹا ہوجائے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

کٹی ہوئي چکی والا دنبہ قربانی ، عقیقہ اورحج میں ذبح کی جانے والی قربانی کے قابل نہيں اس کی دلیل مندرجہ ذیل حدیث میں پائي جاتی ہے :

امیرالمومنین علی رصي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ :

ہم جانور کی آنکھ ، کان ، کواچھی طرح چیک کریں ، اورٹیڑھی آنکھ والا ، اورمقابلۃ ، اورنہ ہی مدابرہ ( جس کےکان کا پچھلاحصہ کٹاہوا ہو ، اورنہ ہی خرقاء اورنہ شرقاء کی قربانی کریں ۔

مسند احمد ( 2 / 210 ) حدیث نمبر ( 851 ) امام ترمذی اورابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اوراسے چاروں نے روایت کیا ہے ۔

المقابلۃ : اس جانور کوکہتے ہیں جس کے کان کا اگلا حصہ کاٹ دیا جائے اورباقی لٹکتا رہا ۔

الخرقاء : کان میں سوراخ والے جانور کوکہتے ہیں ۔

الشرقاء : پھٹے کان والےجانور کوکہتے ہیں ۔

یہ تواس حالت میں ہے جب اس کی دم یا چکی کٹی ہوئي ہو ، لیکن اگر دنبے یا مینڈھے کی دم اورچکی اصلا پیدا ہی نہ ہوئي ہو تواس کا حکم الجماء یعنی بغیرسینگ والے اورالصمعاء یعنی چھوٹے کان والےکا ہے اوریہ قربانی کے قابل ہوتا ہے ۔ .

ماخذ

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android