میں نےایک جائدادی بینک سے دولاکھ اکاون ہزار نوصد ریال قرض حاصل کررکھا ہے اوراس کی سالانہ قسط میں ادائیگي کررہا ہوں ، کیا بینک کے اس قرض کے ہوتے ہوئے میں حج کرسکتا ہوں ؟
0 / 0
8,60316/11/2007
مقروض شخص کا حج
سوال: 36852
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
حج فرض ہونے کی شرائط میں ایک شرط استطاعت بھی ہے ، لھذا اگر حج کے وقت آپ حج کا خرچہ اورقسط ادا کرنے پرقادر ہوں توآپ پرحج کی ادائيگي فرض ہوجائے گي ، اوراگریہ دونوں کام کرنے مشکل ہیں توپھرآپ قسط کی ادائیگي کومقدم رکھیں جوآپ سے طلب کی جارہی ہے ، اورحج کواستطاعت پیدا ہونے تک مؤخرکردیں ۔
کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
اوراللہ تعالی نے ان لوگوں پرجواس کی طرف راہ پاسکتےہوں اس گھرکا حج کرنا فرض کردیا ہے آل عمران ( 97 ) ۔
اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .
ماخذ:
دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 45 ) ۔