0 / 0
11,93920/07/2015

نماز میں رفع الیدین کن کن جگہوں پر ہے

سوال: 3267

میں نماز میں رفع الیدین کرنے کے متعلق جاننا چاہتا ہوں، اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

نماز میں  چار جگہوں پر رفع الیدین  کرنا مسنون ہے:

تکبیرِ تحریمہ کے ساتھ، رکوع سے پہلے، رکوع سے سر اٹھانے کے بعد، اور پہلے تشہد سے  کھڑے ہوتے  وقت، چنانچہ اس بارے میں عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما  سے مروی ہے کہ: "نبی صلی اللہ علیہ وسلم  جس وقت  نماز میں داخل ہوتے تو تکبیر کہتے اور رفع الیدین کرتے، جس وقت رکوع کرتے تو رفع الیدین کرتے، اور جب "سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ" کہتے تو رفع الیدین کرنے، اسی طرح جب  دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو رفع الیدین کرتے" بخاری: (2/222) ابو داود: (1/197)

حدیث کے الفاط : " دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو رفع الیدین کرتے " کا مطلب ہے کہ جب آپ پہلے تشہد سے کھڑے ہوتے۔

رفع الیدین  کندھوں تک یا کانوں تک  ہاتھ اٹھانے سے ہوتا ہے، اس کیلئے دیکھیں: "عمدۃ القاری" از عینی: (5/7) ، "شرح مسلم "از نووی: (4/95)، "صفۃ صلاۃ النبی" از البانی: (87)

واللہ اعلم.

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android