0 / 0
7,32614/12/2007

نماز عيد ميں دعا كرنا

سوال: 26991

نماز عيد ميں كونسى دعا مانگى جاتى ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ہمارے علم ميں كوئى ايسى خاص دعاء نہيں جو نماز عيد يا عيد كے روز مسلمان مانگيں، ليكن مسلمانوں كے ليے عيدين كى دونوں رات اور اس دن خطبہ عيد الفطر كا خطبہ ختم ہونے تك اللہ اكبر سبحان اللہ، لا الہ الا اللہ، الحمد للہ كہنا مشروع ہے، اور عيد الاضحى ميں يوم النحر ( يعنى عيد كے دن ) اور ايام تشريق ( گيارہ، بارہ اور تيرہ ذوالحجہ ) كے ايام ميں تكبيريں كہنا مشروع ہے.

جيسا كہ ذى الحجہ كے پہلے دس ايام ميں بھى تكبيريں كہنا مشروع ہے؛ كيونكہ عيد الفطر كے متعلق اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:

تا كہ تم گنتى پورى كرو، اور جس طرح اللہ تعالى نے تمہيں ہدايت دى ہے اس پر اللہ تعالى كى بڑائى بيان كرو البقرۃ ( 185 ).

اس سلسلے ميں احاديث اور آثار وارد ہيں.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

ماخذ

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 8 / 302 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android