عالم اسلامى كى مختلف مساجد ميں نماز جمعہ سے قبل لاؤڈ سپيكروں پر قرآن كى تلاوت كى جاتى ہے، ايسا كرنے كا حكم كيا ہے ؟
0 / 0
5,80604/02/2006
نماز جمعہ سے قبل لاؤڈ سپيكر ميں قرآن مجيد كى تلاوت كرنا
سوال: 22121
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
كتاب و سنت ميں اس عمل كى كوئى دليل نہيں ملتى اور نہ ہى اس پر صحابہ كرام رضى اللہ تعالى عنہم كا عمل رہا ہے، يہ مذكورہ طريقہ نيا ايجاد كردہ امور ميں شامل ہے، اور اس ليے بھى كہ ايسا كرنے سے نمازيوں كى نماز اور قرآت قرآن ميں خلل اندازى ہو سكتى ہے.
اللہ تعالى ہى زيادہ علم ركھنے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.
ماخذ:
ديكھيں كتاب: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 12 / 413 )