مجھے کچھ دن پہلے ہی علم ہوا ہے کہ کچھ عالمی ادارے ٹیلی فون اور انٹر نیٹ کے ذریعے کی جانیوالی کالز کی جاسوسی کرتے ہیں۔
تو کیا مسلم خواتین چہرہ ڈھانپنے کیلئے ویڈیو کال کے دوران شرعی پردے کا اہتمام کریں؟ یہ بات ذہن نشین رہے کہ گھر والوں کو دیکھنے کیلئے ویڈیو کال کرنے کا فائدہ بہت ہوتا ہے۔
0 / 0
6,18114/10/2014
براہِ راست ویڈیو کال کرتے ہوئے پردہ کرنے کا حکم
سوال: 212421
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
آڈیو/ویڈیو کال کرنے کیلئے پر امن سوفٹ ویئرز کا استعمال کرتے ہوئے پردہ کرنا ضروری نہیں ہے، بشرطیکہ دوسری طرف کوئی اجنبی نہ ہو، لیکن یہ ضروری ہے کہ کال کی سہولت دینے والا سوفٹ ویئر پر امن ہو، اس کے بارے میں آپ متعلقہ افراد سے معلومات لے سکتے ہیں۔
لیکن اگر گفتگو کے دوران خواتین اپنی تصویر غیر اجانب کو بھی نہ دیکھائیں ، اور کیمروں والے آلات سے دور رہیں، یا پھر کیمرے پر اسٹیکر لگا دیں تا کہ انکی لا علمی میں بھی انکی تصاویر منتقل نہ ہوں، تو یہ محتاط اور افضل ہوگا۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب