بعض طالبات جن كے بال نرم ہوتے ہيں وہ اپنے بالوں كو سخت اور گھنگھريالے بناتى ہيں، اس كا طريقہ لڑكيوں كے ہاں معروف ہے، اس فعل كا حكم كيا ہے، يہ علم ميں رہے كہ يہ طريقہ يورپى لوگوں كا ہے ؟
اہل علم كا كہنا ہے كہ: بالوں كو گھنگھريالے بنانے ميں كوئى حرج نہيں، اصل يہى ہے، چنانچہ اگر عورت اپنے سر كے بال اس طرح گھنگھريالے بنائے كہ فاجر و فاسق اور كافر عورتوں سےمشابہت نہ ہوتى ہو تو اس ميں كوئى حرج نہيں ہے ...