کیا قرآن مجید پڑھا کر معاوضہ لینا جائز ہے ؟
0 / 0
12,42125/01/2009
قرآن مجید کی تعلیم پر معاوضہ لینا جائز ہے
سوال: 20100
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
لجنۃ دائمۃ ( مستقل فتوی کمیٹی ) سے تعلیم قرآن کی اجرت کے جوازکے معلق سوال کیا گيا تو اس کاجواب تھا :
جی ہاں علماء کرام کے صحیح قول کے مطابق تعلیم قرآن کا معاوضہ لینا جائز ہے جس کی دلیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمومی فرمان ہے :
( سب سے بہتر اورحق معاوضہ جو تم لیتے ہو وہ کتاب اللہ کا ہے ) صحیح بخاری ۔
اور ضرورت مند تو اس کا زيادہ مستحق ہے ۔
اور اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں برساۓ ۔ .
ماخذ:
فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( م / 4 ص / 91 )