0 / 0
3,64910/12/2015

بائیں ہاتھ سے ذبح کرنے کا حکم

سوال: 162299

 بائیں ہاتھ سے ذبح کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

بائیں ہاتھ سے ذبح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

دائمی فتوی کمیٹی کے علمائے کرام سے استفسار کیا گیا:
"میں نے ایک دن دعوت کرنے کا پروگرام بنایا، اور اپنے مہمانوں کیلئے کھانا تیار کرنے کی غرض سے میں نے باورچی منگوایا، لیکن میں یہ دیکھ کر حیران ہوگیا کہ وہ تکبیر و تسمیہ  "بسم الله  والله أكبر"پڑھ رہا تھا لیکن بائیں ہاتھ سے جانور ذبح کر رہا تھا، میں نے چیخ کر اسے کہا کہ "ایسے مت ذبح کرو!"

تو اس نے مجھے بتلایا کہ میں نے علمائے کرام سے اپنے اس عمل کے بارے میں پوچھا ہوا ہے تو انہوں نے مجھے اس کی اجازت دی ہے"
اس سوال کے جواب میں دائمی کمیٹی کے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ:
"اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے؛ تاہم اگر آسانی ہو تو دائیں ہاتھ سے ذبح کرنا چاہیے" انتہی

"فتاوى اللجنة الدائمة" (22 /474-475)

واللہ اعلم.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android