0 / 0
3,21610/11/2015

مطلقہ عورت شادى كرنا چاہتى ہے ليكن طلق كا پيپر دو يا تين برس سے قبل نہيں مل سكتا

سوال: 161764

ميں اٹلى ميں مقيم ہوں اور ايك برس قبل ميرى شادى ہوئى ليكن ہمارى زندگى اجيرن بن كر رہ گئى اور خاوند نے مجھے گھر سے نكال ديا حالانكہ گھر كا كرايہ ميں ادا كرتى تھى، ميں نے جا كر دوسرا فليٹ كرايہ پر لے ليا اور اس كى بيٹى كو جنم ديا، ہم حقيقى طور پر طلاق يافتہ ہيں، ليكن قانونى طور پر اس كے ليے ايك لمبا وقت دركار ہے مجھے طلاق كا پيپر حاصل كرنے كے ليے دو يا تين برس لگ جائيں گے ميرا خاوند بچى كا خرچ بھى ادا نہيں كرتا، اس نے كہا ہے كہ جب سے تم گھر سے نكلى ہو تمہيں طلاق ہو چكى ہے.

ميرى اس وقت عمر پنتيس برس ہے اور ميرا ايك رشتہ ايسے شخص نے مانگا ہے جو سارے حالات كا علم بھى ركھتا ہے اب بتائيں ميں كيا كروں ؟

اس شخص نے تجويز پيش كى ہے كہ ہم كسى اسلامك سينٹر ميں جا كر اسلامى طريقہ سے نكاح كر ليں جب تك كہ مجھے قانونى طور پر طلاق نہيں ملتى، برائے مہربانى آپ مجھے كيا نصيحت كرتے ہيں ؟

اللہ تعالى آپ كو جزائے خير عطا فرمائے.

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

جب مرد اپنى بيوى كو طلاق دے دے اور خاوند كے رجوع كيے بغير عورت كى عدت گزر جائے تو وہ عورت خاوند سے بائن ہو كر نكاح سے نكل جاتى ہے، اور اس كے كسى دوسرے خاوند سے نكاح كرنا جائز ہو جاتا ہے.

اس مسئلہ ميں شرعى طور پر اصل يہى ہے ليكن جب نكاح اور طلاق كى توثيق پر بيوى اور خاوند كے حقوق كا انحصار ہے اور اس كے نتيجہ ميں حقوق مرتب ہوتے ہيں اور ان كى اولاد كے حقوق كا انحصار بھى اسى پر ہے، اور بيوى تہمت سے بچ سكتى ہے تو يہ توثيق كرانى واجب ہے، اور اس كا ترك كرنا حرام ٹھرےگا.

ام القرى يونيورسٹى كے پروفيسر ڈاكٹر احمد بن عبد الرزاق الكبيسى كہتے ہيں:

” گواہى اور اعلان كے ساتھ نكاح كى توثيق كراونى ضرورى ہے، اور سد الذريعہ كے ليے تو عدالتوں سے اس كى توثيق ضرورى ہو جاتى ہے تا كہ شك و شبہ اور خرابيوں كو ختم كيا جا سكے، اور حق زوجيت ثابت ہو، اور اگر انہيں اولاد حاصل ہو تو اولاد كے نسب كے اقرار كے ليے نكاح كى توثيق ضرورى ہے.

اور عقد نكاح نكاح رجسٹرار كے پاس ہو اور اس كى توثيق كروائى جائے تا كہ ہم اوپر جو حقوق بيان كر چكے ہيں وہ ثابت كيے جا سكيں، اور شك و شبہ كو ختم كيا جائے اور خاندان كو لوگوں كى بدزبانى سے محفوظ كيا جا سكے، اور پھر شريعت مطہرہ بھى اس كا تقاضہ كرتى اور حكم بھى ديتى ہے ” انتہى

ماخوذ از: الاسلام اليوم ويب سائٹ.

مزيد آپ سوال نمبر ( 129851 ) كے جواب كا مطالعہ بھى كريں.

آپ كا طلاق كے پيپر آنے سے قبل شادى كرنا ہو سكتا ہے دو خرابيوں كا باعث بنے:

پہلى خرابى:

آپ كا پہلا خاوند آپ كے شرف اور عفت و عصمت ميں طعن كرتے ہوئے طلاق سے انكار كر دے كہ اس نے تو طلاق دى ہى نہيں، اور يہ دعوى كرے كہ ابھى تو تم اس كے نكاح ميں ہى ہو.

دوسرى خرابى:

دوسرا خاوند آپ كے حقوق كى ادائيگى سے ہى بھاگ جائے، اور آپ سے شادى سے ہى انكار كر دے كہ اس نے شادى كى ہى نہيں.

فساد اور فتنہ كى منتشر ہونے اور ذمہ دارى كا پاس نہ ہونے كى بنا پر يہ چيز كوئى بعيد نہيں ہے.

ليكن اگر ان دونوں خرابيوں كے پيدا ہونے كا احتمال نہيں اور آپ كے حقوق كے ثبوت كے ليے اسلامك سينٹر كافى ہے، اور آپ اب شادى كى ضرورت محسوس كرتى ہيں تو پھر آپ كے ليے شادى كرنے ميں كوئى حرج نہيں؛ كيونكہ جو چيز سد ذريعہ كے ليے حرام ہو وہ ضرورت اور راجح مصلحت كى بنا پر مباح ہو جاتى ہے.

شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:

” جو چيز سد الذريعہ كے باب سے ہے اگر اس كى ضرورت نہيں تو اس سے منع كيا جائيگا، ليكن اگر اس كى ضرورت اور مصلحت ہو جس كے بغير وہ حاصل ہى نہيں ہو سكتى تو پھر اس سے نہيں روكا جائيگا ” انتہى

ديكھيں: مجموع الفتاوى ( 23 / 214 ).

آپ كسى ايسے شخص كو بطور خاوند اختيار كريں جو دين اور اخلاق كا مالك ہو، اور آپ كى حفاظت كرے اور خيال بھى ركھے.

واللہ اعلم.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android