0 / 0
11,77617/11/2013

جوتے پہن كر طواف كرنے كا حكم

سوال: 161709

اللہ كے فضل سے ميں نے اس برس حج بيت اللہ ادا كيا اور جب طواف كے ليے گيا تو ميں نے جوتے پہن كر طواف كيا اور اسى طرح سعى كے دوران بھى جوتے پہن ركھے تھے، كيا يہ جائز ہے، اور اگر جائز نہيں تو مجھے كيا كرنا ہوگا، آيا طواف اور سعى دوبارہ كروں يا نہيں ؟
برائے مہربانى مجھےمعلومات فراہم كريں اللہ سبحانہ و تعالى آپ كو جزائے خير عطا فرمائے.

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اگر جوتے صاف ہوں تو جوتے پہن كر طواف اور سعى كرنا جائز ہے، اور پھر شريعت مطہرہ نے بعض اوقات جوتے پہن كر نماز پڑھنے كا حكم ديا ہے، اس ليے جب جوتوں سميت نماز صحيح ہے تو پھر بالاولى طواف اور سعى بھى جائز ہوگى مزيد معلومات حاصل كرنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 69793 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

اولى اور افضل يہى ہے كہ جوتے سميت طواف نہ كيا جائے، تا كہ وہ لوگ اس كى اقتدا نہ كرنے لگيں جو نجاست وغيرہ سے اپنے جوتے صاف نہيں ركھ سكتے، اس طرح مسجد ميں گندگى پيدا ہوگى.

اور يہ بھى ہو سكتا ہے كہ حاجى شخص كو پاؤں ميں زخم وغيرہ ہونے كى بنا پر جوتے سميت طواف اور سعى كرنے كى ضرورت ہو، اس ليے جوتے صاف ہونے كا يقين ہو جانے كے بعد طواف اور سعى جوتے سميت كرنے ميں كوئى حرج نہيں كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جب تم ميں سے كوئى شخص مسجد ميں آئے تو وہ ديكھے اگر جوتے ميں كوئى گندگى وغيرہ ہو تو وہ اسے رگڑ كر صاف كرے اور ان ميں نماز ادا كر لے "

سنن ابو داود حديث نمبر ( 555 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے اسے صحيح قرار ديا ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android