0 / 0
3,59416/04/2010

قاضى نے طلاق ہونے كا فيصلہ كر ديا اور بيوى رجوع سے انكار كرتى ہے

سوال: 130972

ايك شخص اپنى بيوى كے ساتھ مستقل جھگڑتا رہتا تھا ايك دن اسے اچانك علم ہوا كہ بيوى نے اپنے گھر والوں كو ٹيلى فون كيا جو دوسرے ملك ميں رہتے تھے اور انہيں كہنے لگى كہ خاوند نے اسے طلاق دے دى ہے، تو انہوں نے ہوائى جہاز كے ٹكٹ خريدے اور وہ اپنى بيس سالہ بچى كو ليكر ان كے ساتھ چلى گئى.

جب خاوند واپس آيا تو اسے اس موضوع كے متعلق علم ہوا تو وہ بھى اس كے فورا بعد ان كے پاس گيا اور جب وہاں پہنچا تو معاملہ واضح ہوا وہ كہنے لگى: اس نے طلاق كے الفاظ بولے تھے، ليكن خاوند كہتا ہے كہ: اسے تو اس كا علم نہيں، كيونكہ وہ غصہ كى حالت ميں تھا اور اسى طرح وہ يہ بھى عذر پيش كرتا ہے كہ اسے تو علم ہى نہ تھا كہ غصہ كى حالت ميں بھى طلاق واقع ہو جاتى ہے، يا طہر كى حالت كے بغير بھى طلاق ہو جاتى ہے ( جيسا كہ اس كا خيال ہے واللہ اعلم، ہو سكتا ہے اسے ياد آ جائے كہ اس نے طلاق كے الفاظ بولے تھے ) بہر حال وہ عدالت ميں گئے اور قاضى نے دونوں كا موقف سنا اور طلاق كا فيصلہ دے ديا، اس كے بعد اس نے يہ فيصلہ كيا كہ وہ بيوى سے رجوع كر لے.

ليكن ايك نئى مشكل پيدا ہوگئى كہ بيوى كا خاندان رجوع سے انكار كرتا ہے، اور ابتداء ميں بيوى بھى ان كے ساتھ تھى ليكن بعد ميں اس نے اپنى رائے تبديل كر لى، ابھى تك بيوى كے والدين عدم رجوع پر مصر ہيں، اور اس كى بيوى اپنے ملك ميں ہے اور وہ خود يہاں اسٹريليا ميں ہے، اور عدت كى مدت ختم ہونے كے قريب ہے، اسے معلوم نہيں ہو رہا كہ وہ كيا كرے.

كيا اسے چھوڑ دے ؟ اور اگر وہ ايسا كرتا ہے تو پھر اس كى بچى جو كہ باپ كے گھر ميں نہيں ہے كا مستقبل كيا ہوگا اور نئى شادى كر لے، جس كى بنا پر اس كے اخراجات بڑھ جائينگے كيونكہ تين خاندانوں كا بوجھ ہو گا ( نئى بيوى، اور والدين اور اس كى پہلى بيوى اور بچى كا خرچ )

وہ كہتا ہے: ميرے ليے تو سب راہ تنگ ہو گئے ہيں اور دعاء كے علاوہ كوئى حيلہ بھى نہيں رہا، لہذا آپ كيا نصيحت كرتے ہيں جو ہمارے ليے راہنمائى كرے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اول:

اگر آدمى اپنى بيوى كو پہلى يا دوسرى طلاق دے دے اور طلاق مال پر نہ ہو تو يہ طلاق رجعى كہلاتى ہے اس ميں خاوند كو اپنى بيوى سے عدت ميں رجوع كرنے كا حق حاصل ہے، اور اس ميں نہ تو بيوى كى رضامندى شرط ہے، اور نہ ہى بيوى كے ولى كى رضامندى شرط ہوگى؛ كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اور طلاق يافتہ عورتيں اپنے آپ كو تين حيض تك روكے ركھيں، انہيں حلال نہيں كہ اللہ نے ان كے رحم ميں جو پيدا كيا ہے اسے چھپائيں، اگر انہيں اللہ تعالى پر اور قيامت كے دن پر ايمان ہو، اور ان كے خاوند اس مدت ميں انہيں لوٹا لينے كے پورے حقدار ہيںن اگر ان كا ارادہ اصلاح كا ہو، اور عورتوں كے بھى ويسے ہى حق ہيں جيسے ان پر مردوں كے ہيں اچھائى كے ساتھ، ہاں مردوں كو عورتوں پر فضيلت ہے اور اللہ تعالى غالب و حكمت والا ہے البقرۃ ( 228 ).

مزيد آپ سوال نمبر (75027 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

اس بنا پر سائل كو اپنى بيوى سے رجوع كا حق حاصل ہے چاہے وہ بيوى اس رجوع پر راضى نہ بھى ہو، اور اس رجوع كے ليے يہى كافى ہے كہ وہ كہے: ميں نے اپنى بيوى سے رجوع كيا چاہے وہ اس رجوع كا بيوى كو بتائے يا نہ بتائے، اور اسے چاہيے كہ اس رجوع پر وہ گواہ بنا لے تا كہ بيوى يہ دعوى نہ كر سكے كہ اس نے عدت ميں رجوع نہيں كيا.

اور جب خاوند بيوى سے رجوع كر لے تو شرعى طور پر لازم ہے كہ وہ خاوند كے پاس جائے وگرنہ وہ شرعى طور پر نافرمان ٹھرےگى، الا يہ كہ اس كا خاوند كے ساتھ رہنا ضرر شمار ہوتا ہو، تو اس صورت ميں ضرر و نقصان كو ختم كرنے كے ليے طلاق طلب كرنے كا حق حاصل ہوگا.

مقصد يہ ہے كہ عدت ختم ہونے كا كوئى خوف نہيں كيونكہ اس كے ليے بيوى كے بغير اب رجوع كرنا ممكن ہے چاہے بيوى راضى نہ بھى ہو.

ہم سائل كو يہ نصيحت كرتے ہيں كہ وہ بيوى كو ٹيلى فون كر كے كہے: ميں نے تيرے ساتھ رجوع كر ليا ہے، اور اس پر وہ گواہ بھى بنا لے، تو اس طرح اس كى بيوى اس كى عصمت ميں واپس آ جائيگى، حتى كہ اللہ تعالى ان دونوں كے ليے آسانى پيدا كر دے، اور بيوى اپنے والدين كو راضى كرنے كے بعد خاوند كے پاس چلى جائے.

دوم:

بيوى كو چھوڑنا يا دوسرى شادى كرنے ميں فرق اور اسے اختيار كرنا تو اس ميں پائى جانے والى مصلحت اور خرابيوں ميں موازنہ كرنے كے بعد ہوگا، اور يہ چيز انسان كى حالت كے مطابق ہے كسى شخص كى مالى اور نفسى حالت دوسرے شخص سے مختلف ہوتى ہے اور اس ميں آنے والى مشكلات كو برداشت كرنے كى صلاحيت كسى دوسرے سے كم يا زيادہ ہوتى ہے جو كہ ايك سے زائد بيويوں كى صورت ميں مشكلات پيدا ہوتى ہيں اس ليے حالت مختلف ہونے سے حكم بھى مختلف ہوگا اور يہ بھى احتمال ہے كہ دوسرى شادى كے بعد بيٹى سے بھى جدائى ہو جائے.

كسى بھى شخص كو ايسا كوئى قدم اٹھانے سے قبل غور و فكر كر لينا چاہيے، اور ايسے شخص سے مشورہ بھى كر لے جو ايسے حالات سے واقف ہو، اور پھر اللہ تعالى سے استخارہ بھى كرے اور اسے ہر اہم كام ميں اللہ سے عاجزوانكسارى كے ساتھ دعاء بھى كرنى چاہيے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android