0 / 0
2,65013/01/2013

چوتھى بيوى كو طلاق دينے كى حالت ميں دوران عدت كسى اور عورت سے شادى كرنا

سوال: 128341

ايك شخص كى چار بيوياں ہيں، اس نے ان ميں سے ايك بيوى كو طلاق دے دى تو اور وہ چار بيوياں مكمل كرنا چاہے تو كيا طلاق شدہ بيوى كى عدت ختم ہونے سے قبل شريعت اسے شادى كرنے كى اجازت ديتى ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اگر طلاق رجعى ہو، يعنى اسے اس طلاق سے دوران عدت رجوع كرنے كا حق حاصل ہو تو مسلمانوں كے اجماع كے مطابق وہ دوران عدت كسى اور عورت سے شادى نہيں كر سكتا؛ كيونكہ رجعى طلاق والى عورت بيوى كے حكم ميں ہوتى ہے.

ليكن اگر اس نے طلاق بائن دے دى ہو يعنى وہ آخرى طلاق تھى تو پھر پانچويں عورت سے نكاح ميں علماء كرام كا اختلاف ہے، ليكن احتياط اسى ميں ہے كہ عدت ختم ہونے تك وہ چوتھى عورت سے شادى مت كرے.

اللہ سبحانہ وتعالى سے دعا ہے كہ وہ سب مسلمانوں كو دين كى سمجھ عطا فرمائے، اور دين پر ثابت قدم ركھے، يقينا اللہ سبحانہ و تعالى اس پر قادر ہے ” انتہى

ديكھيں: مجموع فتاوى ابن باز ( 22 / 178 ).

مزيد استفادہ كے ليے آپ سوال نمبر (104777 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android