کیا ہر جمعہ کو ہمیشہ فجر کی نماز میں سورت السجدہ اور الدھر پڑھنا جائز ہے؟
0 / 0
3,20811/03/2022
جمعہ کے روز نماز فجر میں ہمیشہ سورت سجدہ اور سورت الدھر پڑھنے کا حکم
سوال: 121175
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
"جمعہ کے روز فجر کی نماز میں سورۃ السجدہ اور سورۃ الدھر پڑھنا شرعی عمل ہے، اور اگر ہمیشہ جمعہ کے روز فجر کی نماز میں صرف یہی سورتیں پڑھی جائیں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر اس بات کا خدشہ ہو کہ کہیں لوگ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ان دو سورتوں کے پڑھنے کو فرض سمجھنے لگے ہیں تو پھر بسا اوقات امام ان سورتوں کی تلاوت نہ کرے، یہ شرعی عمل ہو گا۔" ختم شد
دائمی کمیٹی برائے علمی تحقیقات و افتاء
فتاوى إسلامية: (1/417)
اس بارے میں مزید کے لیے آپ سوال نمبر: (20436 ) کا جواب ملاحظہ کریں۔
واللہ اعلم
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب
متعلقہ جوابات