جسم پرگدوانے کاحکم کیا ہے ، اورجب کوئي گدوانے والا شخص حج کرنے کا ارادہ کرے توکیا یہ فریضہ حج میں مانع ہوگا ؟
0 / 0
7,82103/01/2005
کیا جسم پرگدوانا حج کی ادائيگي میں مانع ہے
سوال: 1199
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
جسم میں گدوانا حرام ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے بال ملوانے اورملانے ، اورگودنے اورگدوانے والی عورت پر لعنت فرمائي ۔
اوروشم یعنی گدوانایہ ہے کہ رخسار یا ہونٹ یا جسم کے کسی دوسرے حصہ کوسبزیا نیلے یا سیاہ رنگ سے تبدیل کیا جائے ، اورگدوانا حج کی ادائيگي میں مانع نہيں ہے .
ماخذ:
دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 5 / 198 ) ۔