0 / 0
1,00011/رجب/1444 , 02/فروری/2023

کیا یہ ممکن ہے کہ مؤذن خود ہی امام بن جائے؟

سوال: 112072

کیا یہ جائز ہے کہ مؤذن اقامت کہے اور پھر خود ہی نمازیوں کی امامت بھی کروائے؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

"جی ہاں یہ جائز ہے کہ ایک ہی شخص اذان کہے اور نماز کی امامت کروائے، چنانچہ اگر مؤذن نماز کے لیے حاضر ہونے والے دیگر نمازیوں سے زیادہ اچھی قراءت کرنے والا ہے تو وہی تمام کی امامت کروائے گا، اسی طرح اگر مقررہ امام حاضر نہ ہو تو اس کی نیابت بھی کرے گا، اسی طرح یہ بھی درست ہے کہ اسے مستقل طور پر امام مقرر کیا جائے۔" ختم شد
فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن جبرین

"فتاوى إسلامية" (1/252)

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android