غير ثابت شدہ دعائيں مثلا: حجر حابس شہاب قابس، ردت عين الحاسد عليہ و على احب الناس اليہ جيسى دعائيں پڑھنے كا حكم كيا ہے ؟
0 / 0
7,27005/04/2009
ايسى دعائيں كرنا جو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت نہيں
سوال: 11017
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اس دعاء كى كوئى اصل اور دليل نہيں، اور پھر اس ميں دوسرے بےگناہ شخص پر زيادتى پائى جاتى ے، لہذا اس كا استعمال جائز نہيں، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" جس كسى نے بھى ہمارے اس دين ميں كوئى ايسا كام كيا جس پر ہمارا حكم نہيں تو وہ مردود ہے " .
ماخذ:
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء