0 / 0
3,51005/12/2011

بيٹے كو كہا اگر تم نے مزاحمت نہ چھوڑى تو ميں تمہارى ماں كو طلاق دے دونگا

سوال: 110050

ميرا خاوند بہت عصبيت كا مالك ہے اور اس نے ايك بار پہلے اور پھر دوسرى بار بھى طلاق كے الفاظ بولے، وہ بہت عصبى ہے، اور تيسرى بار ميرے بيٹے كو كہنا لگا:

اگر تم مزاحمت سے باز نہ آئے تو ميں تمہارى ماں كو كہوں گا تجھے طلاق، اس كلام كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اول:

خاوند كا اپنے بيٹے سے كہنا: ” اگر تم مزاحمت سے نہ ركے تو ميں تمہارى ماں كو كہوں گا: تجھے طلاق ” صرف اس قول سے طلاق واقع نہيں ہوگى، كيونكہ يہ تو طلاق دينے كى دھمكى ہے كہ اگر وہ مزاحمت كرتا رہا تو اگر خاوند چاہے تو اس وقت طلاق دے دے، ليكن اگر نہ چاہے تو طلاق نہ دے.

دوم:

غصہ كى حالت ميں دى گئى طلاق ميں تفصيل پائى جاتى ہے جس كا بيان سوال نمبر (45174 ) كے جواب ميں ہو چكا ہے آپ اس كا مطالعہ كريں.

خاوند كو اللہ كا تقوى اختيار كرنا چاہيے، اور اسے چاہيے كہ اگر وہ حقيقتا طلاق نہيں دينا چاہتا تو وہ خوشى اور غصہ كى حالت ميں طلاق كے الفاظ استعمال كرنے سے اجتناب كرے، ليكن اگر طلاق دينى ہى ہے تو پھر طلاق كے انجام پر غور خوض كرنے كے بعد يہ اقدام كرے.

كيونكہ طلاق غصہ ٹھنڈا كرنے يا پھر تفريح و تسلى كے ليے مشروع نہيں كى گئى، بلكہ يہ تو ايك پختہ ازدواجى تعلقات كا خاتمہ ہے جب اسے ختم كرنے كى ضرورت محسوس تو اسے استعمال كيا جا سكتا ہے.

اللہ سبحانہ و تعالى سب كو اپنى رضامندى و خوشى والے اعمال كرنے كى توفيق نصيب فرمائے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android