0 / 0
3,52405/06/2010

بيوى دخول سے قبل طلاق لينا چاہتى ہے اور خاوند كے ليے نصف مہر دينا مشكل ہے

سوال: 106671

كيا غير مدخولہ بيوى كا خاوند كى نافرمانى كرنا اس كى طلاق كے ليے كافى سبب ہے؛ ميں نے ايك لڑكى سے عقد نكاح كيا ہے ليكن ابھى تك دخول نہيں ہوا ميں نو ماہ سے مسافر ہوں ہمارے مابين كچھ مشكلات پيدا ہو گئيں جس كى بنا پر لڑكى نے اپنے گھر والوں كے علم كے بغير كئى بار طلاق كا مطالبہ كر ديا اس كاسبب مالى اور كچھ دوسرى مشكلات كى بنا پر شادى ميں تاخير اور كچھ دوسرے اسباب ہيں.

وہ ميرى بات نہيں مانتى حتى كہ ٹيلى فون بھى نہيں سنتى وہ ميرى بات نہيں مانتى حتى كہ ٹيلى فون بھى نہيں سنتى ميں نے اسے نصيحت كرنے كى بہت كوشش كى اور اسے مطمئن كرنے كرنے كے ليے اپنے گھر والوں كو بھى بھيجا، ليكن وہ اب تك طلاق لينے پر ہى مصر ہے، نہ تو وہ ميرے گھر والوں كا احترام كرتى ہے، اور نہ ہى چاہتى ہے كہ نہ تو ميرے گھر والے اسے ٹيلى فون كريں اور نہ ہى اسے ملنے آئيں.

اور اسى طرح وہ خاص كر ميرا بھى احترام نہيں كرتى حالانكہ ميں نے اس كى سب غلطيوں اور كوتاہيوں پر صبر بھى كيا ہے، يہ سب كچھ وہ اپنے گھر والوں سے چھپا كر كر رہى ہے كيونكہ اس كے گھر والے طلاق نہيں چاہتے، بلكہ اسے ميرے ساتھ شادى كرنے پر مجبور كرتے ہيں!!

برائے مہربانى مجھے معلومات فراہم كريں ميں بہت زيادہ پريشان ہوں، اور مجھے خدشہ ہے كہ يہ بيوى كہيں غير صالح ثابت نہ ہو، ميں ہميشہ اللہ سے دعا كرتا ہوں وہ مجھے نيك و صالح بيوى عطا فرمائے، ميں جب بھى اللہ سے دعا كرتا ہوں ميں اس سے اور دور ہو جاتا ہوں اور ميرے اندر اور نفرت اور مشكلات زيادہ ہو جاتى ہيں.

ميں مہر كے بارہ ميں بہت غمزدہ اور پريشان ہوں، كيونكہ شريعتا سلاميہ كے مطابق غيرمدخولہ عورت كو طلاق كى صورت ميں نصف مہر ديا جاتا ہے، ليكن جب ميں اسے نصف مہر ادا كروں تو ميرے پاس دوسرى عورت سے نكاح كرنے كے ليے مال نہيں رہتا.

ميں تو شادى كرنا چاہتا ہوں طلاق نہيں دينا چاہتا، ميرے مجھے يہ حق ہے كہ ميرى بيوى نيك و صالح اور اللہ كا خوف ركھنے والى ہو، ليكن اس ميں ميرا گناہ كيا ہے وہ ايسى نہيں ہے وہ ميرا سارا مال واپس كرنا چاہتى ہے ليكن اس كے گھر والے مال حاصل كرنے كے ليے عدالت ميں جانا چاہتے ہيں.

وہ كہتى ہے كہ اگر معاملہ عدالت ميں گيا تو ميں طلاق نہيں لونگى بلكہ شادى پر راضى ہو جاؤنگى، ليكن وہ دھمكى ديتى ہے كہ وہ ايك اچھى بيوى ثابت نہيں ہوگى بلكہ رخصتى اور دخول كے بعد پھر نئے سرے سے طلاق كا مطالبہ كرنے لگے گى.

اور وہ نرس كى ملازمت بھى كرنا چاہتى ہے، اور اسے مرد و عورت كے ممنوعہ اختلاط كى بھى كوئى پرواہ نہيں، اور وہ كہتى ہے كہ وہ نماز بھى ادا نہيں كرتى، جب ميں اسے نمازا ادا كرنے كا كہتا ہوں تو جواب ديتى ہے: ميرا رب سے كوئى تعلق نہيں كہ وہ ميرا محاسبہ كرے ؟

برائے مہربانى اس كے متعلق معلومات فراہم كريں، اللہ تعالى آپ كو جزائے خير عطا فرمائے.

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اول:

جب بيوى ان صفات اور اخلاق كى مالك ہے جو آپ نے بيان كى ہيں كہ وہ نفرت كرتى اور طلاق لينے كى رغبت ركھتى ہے، اور اختلاف كى بھى پرواہ نہيں كرتى، تو پھر آپ كے ليے اس كے ساتھ رہنے ميں كوئى خير و بھلائى نہيں، بلكہ ہر عقل و دانش ركھنے والا، اور جو شخص نكاح كے مقاصد كى پہچان ركھتا ہے اور لوگوں كى عادات سے واقف ہے وہ آپ كو يہى كہے گا:

يہ شادى كرنا بالكل صحيح نہيں؛ چاہے اس كے ليے كتنا بھى نقصان اٹھانا پڑے جس كا آپ كو اب خدشہ ہے، كيونكہ يہ نقصان تو اس نقصان سے ہزار درجہ كم ہے جو مشكلات اور نقصان ميں متوقع ہے.

اور اگر وہ عورت نماز ہى ادا نہيں كرتى اور ترك نماز پر اصرار كرتى ہے تو اس سے عليحدگى واجب ہو جاتى ہے، اور اس كے ساتھ رہنا حرام قرار پاتا ہے، كيونكہ علماء كرام كے صحيح قول كے مطابق تارك نماز كافر ہے، اور كافرہ عورت كا كسى مسلمان شخص كى زوجيت ميں باقى رہنا حلال نہيں كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اور تم كافر عورتوں كى ناموس اپنے قبضہ ميں نہ ركھو الممتحنۃ ( 10 ).

مزيد آپ سوال نمبر (5208 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

اور اگر عقد نكاح كے وقت وہ تارك نماز تھى تو عقد نكاح ہى صحيح نہيں، اور فسخ نكاح لازم ہو گا، اور جو مہر آپ نے ادا كيا ہے وہ آپ كو واپس لينے كا حق ہے.

دوم:

اس طرح كى حالت ميں جس ميں خاوند اپنى بيوى كو طلاق نہ دينا چاہتا ہو، اور بيوى طلاق چاہتى ہو تو وہ خلع لے سكتى ہے، اس ليے وہ خلع كے عوض خاوند كو پورا مہر يا پھر اس سے بھى زيادہ واپس كريگى؛ كيونكہ صحيح بخارى حديث مروى ہے:

ثابت بن قيس رضى اللہ تعالى عنہ كى بيوى نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے پاس آ كر عرض كرنے لگى:

اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم نہ تو ميں ثابت بن قيس كے دين ميں عيب لگاتى ہوں اور نہ ہى اخلاق ميں ليكن ميں اسلام ميں كفر كو ناپسند كرتى ہوں، تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

” كيا تم اس كا باغ واپس كرتى ہو ؟

وہ كہنے لگى: جى ہاں اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم.

چنانچہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

اے ثابت تم باغ قبول كر كے اسے ايك طلاق دے دو ”

صحيح بخارى حديث نمبر ( 4868 )

اور ايك روايت ميں ہے:

” ميں ثابت كے دين اور اخلاق ميں عيب نہيں لگاتى، ليكن اسلام ميں كفر كو ناپسند كرتى ہوں ”

صحيح بخارى حديث نمبر ( 4971 ).

يعنى وہ اعمال ناپسند كرتى ہوں جو اسلامى احكام كے منافى ہيں يعنى خاوند سے بغض اور اس كى نافرمانى اور اس كے حقوق كى ادائيگى نہ كرنا… وغيرہ

ديكھيں: فتح البارى ( 9 / 400 ).

علماء كرام كا اجماع ہے كہ اگر كوئى شرعى ضرورت ہو تو خلع حاصل كرنا جائز ہے، اس كى تفصيل كے ليے آپ سوال نمبر (1859 ).

آپ تو حق ہے آپ بيوى كے ساتھ خلع كر ليں، اور آپ اس ميں شرط ركھيں كہ اس كے مقابلہ ميں وہ سارا مہر چھوڑے تو پھر خلع ديا جا سكتا ہے.

اس طرح كى حالت ميں ہمارى رائے تو يہى ہے كہ آپ كچھ صلح پسند افراد كو درميان ميں ڈاليں جو اس كے گھر والوں كے پسنديدہ ہوں كہ وہ عدالت جائے بغير اس معاملہ كو ختم كرائيں يا پھر حقوق سے دستبردار ہونے اور ظلم ختم كرانے كى كوشش كرائيں.

ليكن اگر آپ كے ملك ميں قانون ايسا ہے كہ ترك نماز كى بنا پر فسخ نكاح نہيں كيا جاتا، يا پھر خلع كى حالت ميں مہر واپس لينا ممكن نہ ہو، اور اصلاح پسند افراد كا حصول بھى مشكل ہو جو آپ كے اس معاملہ كو حل كرائيں تو اس كے باوجود ہم آپ كو يہى مشورہ ديتے ہيں كہ آپ اس عورت سے عليحدہ ہو جائيں.

كيونكہ آج كى عليحدگى كل عليحدہ ہونے سے بہتر ہے، جو عورت ابھى آپ كى بات نہيں مانتى اور سركشى اختيار كيے ہوئے ہے اس عورت سے آپ كونسى سعادت كى اميد ركھتے ہيں، اور پھر وہ مستقبل ميں بھى اپنى اسى سركشى كا اعلان كر رہى ہے راحت و سكون اور سعادت و خوشبختى و اطمنان چھننے سے مالى خسارہ كا موازنہ نہيں كيا جاتا، اميد ہے اللہ تعالى آپ كو اس كا نعم البدل عطا كرے، اور نيك و صالح بيوى عطا فرما دے.

انسان كو چاہيے كہ وہ اچھى چيز اختيار كرے، اور ہر چيز سے قبل دين كو ديكھے كہ وہ عورت دين والى ہے يا نہيں، جو عورت نماز ہى ادا نہيں كرتى يا پھر اختلاط والى جگہ ملازمت كرتى ہے اس كے ساتھ حرام كام ترك كرنے اور نماز پابندى سے ادا كرنے سے قبل نكاح نہيں كرنا چاہيے.

يہى نہيں بلكہ ايسى لڑكى تلاش كرنى چاہيے جو نيك و صالح اور راہ مستقيم پر چلنے والى ہو، اور خير و بھلائى كے كام سرانجام دينے كى حرص ركھے، اور اس كى گواہى بھى ديتى ہو.

اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ آپ كى حالت كو سدھارے اور آپ كے معاملہ كو آسان كرے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android