0 / 0
2,02515/09/2020

کمرشل مارکیٹنگ میں مختلف رنگوں کو استعمال کرنا بھی کہانت میں شامل ہو گا؟

سوال: 252162

میں مختلف رنگوں کے بارے میں پڑھ رہا تھا کہ یہ رنگ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے تعامل کرتے ہیں، اور ان رنگوں کی ہم پر تاثیر کیسی ہوتی ہے، تو مجھے یہ چیز بھی ملی کہ زرد رنگ لوگوں کو آپس میں میل ملاپ پر ابھارتا ہے، اور اس رنگ کے بارے میں مجھے یہ بھی ملا کہ اس رنگ کی وجہ سے کھانے کی چاہت بھی بڑھتی ہے، تو اگر ہم ان رنگوں کی لوگوں پر تاثیر کے بارے میں ملنے والی معلومات کے مطابق ان رنگوں کو کمرشل مارکیٹنگ میں استعمال کریں تو یہ جائز ہو گا؟ مثلاً: فاسٹ فوڈ کی دکان میں رزد رنگ کروائیں، مقصد یہ ہو کہ دکان کا اندرونی ماحول گاہکوں کے لیے خوش نما ہو، تو کیا یہ بھی کہانت میں شامل ہو گا؟ اور شرعی اسباب میں شمار نہیں ہو گا؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

کمرشل مارکیٹنگ کے دوران ان رنگوں سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ ایسے رنگ موجود ہیں جو لوگوں کو پسند ہیں، یا انہیں ذہنی طور پر راحت فراہم کرتے ہیں، اور کچھ رنگ ایسے بھی ہیں جنہیں انسان اچھا نہیں سمجھتے۔

اور کچھ ایسی تحقیقات بھی موجود ہیں جن کے معیاری اور معتمد ہونے کے بارے میں ہم تصدیق نہیں کر پائے، یہ تحقیقات رنگوں کے نفسیاتی اثرات کے متعلق ہیں، اور ان میں وہی چیزیں موجود ہیں جو آپ نے ذکر کی ہیں کہ زرد رنگ انسان کو راحت، گرم جوشی کا احساس دلاتا ہے، جبکہ سرخ رنگ برانگیختہ کرتا ہے اور غصیلے پن کا باعث بنتا ہے۔

بہ ہر حال اگر یہ بات تجربے سے ثابت ہو جائے کہ لوگ کسی خاص رنگ کی جانب رغبت رکھتے ہیں، اور اسی رنگ کو مارکیٹنگ کے لیے استعمال کیا جائے تو اس کا کہانت سے کوئی تعلق نہیں ہے؛ کیونکہ کہانت علم غیب کے دعوے اور مستقبل کے امور کے بارے میں خبریں دینے کا نام ہے۔

جیسے کہ "الموسوعة الفقهية" (14/ 52) میں ہے کہ:
"کہانت: کائنات کے متعلق مستقبل میں ہونے والے امور کی خبریں دینا اور غیبی امور کو جاننے کا دعوی کرنے کا نام ہے۔" ختم شد

واللہ اعلم

ماخذ

اسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android