کیا مرد کےلیےجائز ہے کہ اوپر کپڑا لیے بغیراپنی بیوی سے ہم بستری کرلے ، اور کیا لیٹرین میں ہم بستری کرنا جائز ہے ؟
0 / 0
11,32923/01/2010
لیٹرین میں جماع کرنے کا حکم
سوال: 21195
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
جی ہاں مرد کے لیے بغیر کپڑا لیے اپنی بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے ، اوراسی طرح لیٹرین میں بھی جماع کرنا جائز ہے ، لیکن ایسا کرنے میں کئی قسم کی مخالفات مرتب ہونگي :
شائد کہ آپ کے علم میں جب مرد اپنی بیوی سے ہم بستری کرنا چاہے تو سنت ہے کہ وہ یہ دعا پڑھے :
( بسم الله ، اللهم جنبنا الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتنا ) اللہ تعالی کے نام سے ، اے اللہ ہمیں شیطان سے دوررکھ اور جوکچھ ہمیں عطا کرے اس سے بھی شیطان کودور رکھ ۔
اورشائد آپ کے علم میں یہ بھی ہوکہ قضائے حاجت والی جگہ پر اللہ تعالی کاذکر صحیح نہیں ، توجوشخص لیٹرین میں یہ کام کرے گا وہ کس طرح یہ دعا پڑے گا ؟ لیکن اگر وہ وہاں سے باہر نکلے اوردعا پڑھ کرپھر وہاں داخل ہوجائے ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ سعد الحمید