فجر كى اذان سے قبل مؤذن قرآن مجيد كى تلاوت كرتا ہے اور كچھ دعائيں پڑھتا ہے اور پھر اذان كہتا ہے كيا يہ سنت ہے يا نہيں ؟
اذان فجر سے قبل مؤذن كا قرآن مجيد كى تلاوت كرنا اور پھر كچھ دعائيں پڑھنے كا التزام كرنا سنت نہيں بلكہ يہ بدعت ہے"
اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے "
اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء
الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز.
الشيخ عبد الرزاق عفيفى.
الشيخ عبد اللہ بن غديان.