0 / 0
1,35527/05/2023

قرآن کریم حفظ کرنے کا عملی طریقہ کار

سوال: 11561

مجھے قرآن کریم حفظ کرنے کا آسان ترین طریقہ جاننا ہے۔

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

قرآن کریم حفظ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ:
قران کریم کو حفظ کرنے کے لیے مداومت ضروری ہے، لوگ قرآن کریم دو طرح سے یاد کرتے ہیں:

پہلا طریقہ: چھوٹی اور بڑی آیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک، ایک آیت ۔ دو ، دو آیات۔ یا تین ، تین آیات یاد کرے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ:

یک بارگی پورا ، پورا صفحہ یاد کرے۔

اس بارے میں مختلف آرا ہیں کہ پورا پورا ایک صفحہ یاد کر کے بار بار اسے دہرائے یہ بہتر ہے یا ایک ہی آیت کو بار بار دہراتا رہے اور جب تک یہ آیت یاد نہ ہو جائے اس وقت تک اگلی آیت شروع نہ کرے، اس طرح اپنا حفظ مکمل کرے۔

پھر یہاں اس بات کی طرف بھی توجہ ہونی چاہیے کہ آپ پہلا طریقہ اختیار کریں یا دوسرا جب تک ایک سبق اچھی طرح یاد نہ ہو جائے تو اس وقت تک آگے نہ بڑھے، اس لیے پہلا سبق اچھی طرح یاد ہو تبھی اگلا سبق لے، تا کہ سبقی کمزور نہ ہو، اور سابقہ منزل کو صبح سویرے ضرور دہرائے، چنانچہ جب یہ یقین ہو جائے کہ سبق اچھی طرح یاد ہو گیا ہے تبھی اگلا سبق لے۔

ماخذ

فتاوى الشیخ محمد بن صالح عثیمین، کتاب العلم، صفحہ: ( 157 , 158 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android