0 / 0
5,97624/06/2003

اللہ تعالی کے اسم ” السید ” کا معنی

سوال: 11388

اللہ تعالی کے اسم ” السید ” کا معنی کیا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اللہ السید : یعنی اللہ تبارک وتعالی مخلوق کا مالک ہے اور سب اس کے بندے ہیں ۔

اور مطلق طور پر سب اللہ تعالی کے محتاج ہیں اور مخلوق اس سے غنی اوربے پرواہ نہیں ہوسکتی ، اگر اللہ تعالی انہیں عدم سے وجود نہ دیتا تو ان کا کوئ وجود نہی ہوسکتا تھا ، اوراللہ تعالی نے مخلوق کووجود دینے کے بعد انہیں بقاء نہ دی ہوتی توان کے لۓ کوئ کسی قسم کی بقاء نہیں تھی ، اوراگراللہ تبارک وتعالی انہیں پیش آنے والے حادثات میں ان کی مدد نہ فرماتاتو اللہ تعالی کے علاوہ ان کے لۓ کوئ مدد گار نہ تھا ، تو اللہ تبارک کا مخلوق پر یہ حق ہے کہ وہ اسے السید کہہ کر پکاریں اس کے علاوہ کوئ اورسید نہیں ہے ۔ .

ماخذ

دیکھیں : کتاب شرح اسماء اللہ تعالی الحسنی - تالیف : ڈاکٹر حصۃ الصغیر

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android