میں کچھ عیسائ اور آزاد فکر کے لوگوں کو اسلام قبول کروانے کوشش کررہا ہوں ، ان پر قرآن مجید کے محتویات کے اھتمام کا اظہار بھی ہورہا ہے ، انہوں نے انجیل پڑھی اور ان کا یہ ایمان ہے کہ وہ مقدس کتاب ہے ، لیکن اس میں کچھ تعارضات بھی پاۓ جاتے ہیں ۔
تو اس کے مقابلے میں نے انہیں یہ کہا کہ قرآن مجیدمیں کسی بھی قسم کا تعارض نہیں پایا جاتا ، اور یہ کہ قرآن مجید ان سب معلومات پر مشتمل ہے جنہیں جاننا ضروری ہے اور ان معلومات پربھی جو کہ اس دنیا اور آخرت کے متعلقہ معلومات بھی اس میں پائ جاتی ہیں ۔
لیکن ابھی تک وہ اس مرحلہ پر نہیں پہنچے کہ وہ اسے قبول کرلیں ، تو ایک وسیلہ کی بناء پر میں چاہتا ہوں کہ میں نے جو کچھ ان کے سامنے ذکر کیا ہے اس کے ثبوت کے لیے ہر ایک کے لیے قرآن کریم کا ترجمہ خرید لوں جو کہ محمد اسعد کا کیا ہوا ہے ، انہوں نے مجھ سے یہ نسخہ پڑھنے اوربعد میں اپنی راۓ بتانے کا وعدہ کیا ہے ، تو کیا آپ کے خیال میں یہ اچھی سوچ ہے ؟
0 / 0
15,22620/03/2004
قرآن کریم کا ترجمہ کفار کو بطور ھدیہ دینا
سوال: 10694
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
الحمدللہ
یہ ترجمہ نہ توقرآن کریم اور نہ ہی ہرلحاظ سے اس کے قائم مقام شمار ہوگا بلکہ جس طرح قرآن کریم کی عربی میں شرح اور تفسیر جو کہ صرف معانی کو سمجھنے اور بیان کرنے کے لیے ہوتی ہے یہ بھی اسی طرح ہے ۔
لھذا اس بنا پر قرآن کریم کا ترجمہ اور تفسیر غیر مسلموں کے لیے چھونا جائز ہو گا جس طرح کہ ان کے لیے عربی زبان میں تفسیر اور ترجمہ چھونا جائز ہے ۔ فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 4 / 133 ) ۔
تو اس بناپر یہ ترجمہ انہیں ھدیہ دیا جاسکتا ہے ، اللہ تعالی ہمیں اور آپ کواپنے راہ کی طرف دعوت دینے کی توفیق عطافرماۓ ۔
اور اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں برساۓ
واللہ تعالی اعلم ۔ .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد