ميں نے آپ كى ويب سائٹ پر پڑھا ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہفتہ كے دن كا روزہ ركھنے سے منع فرمايا ہے، برائے مہربانى يہ بتائيں كہ اس كا سبب كيا ہے ؟
0 / 0
3,64122/10/2013
ہفتہ كے دن روزہ نہ ركھنے كى حكمت
سوال: 106500
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
صرف ہفتہ كے دن كا روزہ ركھنا مكروہ ہے، بعض نےاس كى علت يہ بيان كى ہے كہ يہ دن يہوديوں كى عيد كا دن ہے، ليكن اولى يہى ہے اور ظاہر بھى يہى ہوتا ہے كہ اس دن يہودى كام نہيں كرتے تھے اور چھٹى كرتے.
لہذا جب مسلمان اس دن كا روزہ ركھےگا تو وہ كام كاج سے بيٹھ جائيگا، روزے كى وجہ سے وہ كام چھوڑ بيٹھےگا جو كيا كرتا تھا، كيونكہ روزے كى بنا پر بھوك اور پياس لگتى ہے تو اس طرح اس دن كام كاج نہ كرنے ميں يہوديوں كے مشابہ ہو جائيگا " انتہى .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب